ہنزہ : پیپلز پارٹی ایک حقیقی جیالے سے محروم ہوگئی۔ امجد حسین ایڈوکیٹ

ہنزہ : پیپلز پارٹی ایک حقیقی جیالے سے محروم ہوگئی۔ امجد حسین ایڈوکیٹ

8 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے سلطان گلگتی مرحوم کی رہائش گاہ علی آباد میں لواحقین سےتعزیت کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی ایک عظیم جیالا سے محروم ہو گئی ہے۔ مرحوم سلطان گلگتی ایک ملنسار ، انسان دوست شخصیت کے مالک تھے ۔ ان کی پارٹی کیلئے خدمات ملکی و علاقائی سطح پر محیط ایک تاریخ ہے جسے کوئی بھلا نہیں سکتا ۔ سلطان گلگتی کی رحلت سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اُسے پُر کرنے میں وقت لگے گا۔ اُن کی خدمات کو پیپلز پارٹی کھبی فراموش نہیں کر یگی ۔ پیپلز پارٹی کے صدر امجد حسین ایڈو کیٹ نے مزید کہاکہ مرحوم سلطان گلگتی نے اپنی پوری زندگی سیاسی و سماجی خدمات میں گزاری ہے جوکہ اپنی مثال آپ ہے ۔پیپلز پارٹی اپنے جیالوں کی قدر کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ سوگوار خاندان کیساتھ اس دکھ میں برابر شریک ہے۔ پیپلز پارٹی ہر مشکل وقت میں سلطان گلگتی کے خاندان کیساتھ کھڑی رہے گی۔ ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔