متفرق

ہنزہ میں ایک پارٹی کو سات بار، دوسرے کو تین بار مواقع ملے، لیکن دونوں مل کر ایک سیٹ دلانے میں ناکام رہے، کرنل (ر) عبید اللہ بیگ

ہنزہ(بیورورپورٹ)گلگت بلتستان کی آزادی میں قبیلہ گنش کے لوگوں کا کردارقابل تعریف ہے۔ گلگت بلتستان کی آزادی میں پہلا شہید کا تعلق بھی اسی گاؤں سے ہے، گنش شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین ہے ضمنی الیکشن میں عوام مجھے موقع دینگے تو اس دھرتی کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا اثرورسوخ بروئے کار لاؤنگا ہنزہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ ایک اضافی سیٹ اور بجلی بحران پر قابو پایاجائے ہنزہ جغرافیائی لحاظ سے بہت اہم ضلع ہے ہنزہ گلگت بلتستان کا سب سے بڑا ضلع ہے ہنزہ آبادی کے لحاظ سے بہت بڑا ضلع ہے اتنی بڑی آبادی کے لئے صرف ایک سیٹ ناکافی ہے

ان خیالات کا اظہار آزاد اُمیدوار کرنل ر عبید اللہ بیگ نے گنش کلاں میں الیکشن کمپین کے حوالے منعقد اجلاس سے خطاب کررہے تھے اُنہوں نے کہا کہ میرا منشور میں ہنزہ کیلئے تین سیٹوں کا حصول ہیں شناکی ،سنٹرہنزہ اور گوجال کے لئے سیٹیں لائینگے سیاسی سماجی و معاشرتی انصاف کیلئے کوشش کرینگے ہنزہ میں ایک پارٹی کو سات دفعہ موقع ملا دوسری پارٹی کو تین دفعہ موقع ملا لیکن ہنزہ میں اضافی نشست کے حصول میں ناکام رہیں آئیندہ الیکشن میں دو سیٹوں میں اضافہ ہوناہی ہونا ہے لیکن ہم تین سیٹوں کے لئے کو شش کرینگے ہنزہ میں فنڈزکو برابری کی سطح پر تقسیم کرینگے میری اولین ترجیح ہنزہ کے عوام کو متحد کرناہے ہر مسئلے کا حل قوم کو متحد کرنے میں ہیں میری کامیابی کا داروں مدار بزرگوں کی رہنمائی اور ماؤں ،بہنوں کی دُعا کاثمر ہوگا بجلی بحران ختم کرنے کیلئے ہمسائیہ ملک چین سے بجلی کی تر سیل کو یقینی بنائینگے ہنزہ میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام میرا منشور کا حصہ ہے پروگرام کے آخر میں آزاد اُمیدوار کرنل ر عبید اللہ بیگ نے مزید کہا کہ آپ لوگوں نے مجھے اس قابل سمجھا تو میرا انتخابی نشان ہُد ہُد ہے ہُد ہُد پر مہر لگا کر میری کامیابی میں کردار ادا کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button