چترال

چترال بجلی کی بحالی کے لئے ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ کے زیر صدارت اجلاس

چترال (بشیر حسین آزاد )حالیہ برفباری کے بعد چترال ٹاؤن اور مضافات میں بجلی کی سپلائی کی بحالی کے لئے ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ کے زیر صدارت اجلاس ہو ا جس میں پیسکو کے افسران اور علاقے کے تمام ویلج اور نیبرہڈ ناظمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع ناظم نے برفباری سے متاثرہ لوکل ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کے لئے پیسکو کے لائن اسٹاف کو ویلج ناظمین کی طرف سے افرادی قوت مہیاکردی جوکہ پہلے سروے کے ذریعے متاثرہ مقامات کی فہرست مرتیب کرنے کے بعد لائنوں کی بحالی کاکام شروع کریں گے۔ اس موقع پر فیصلہ ہوا کہ چترال میں واپڈا کے لوکل بجلی گھر کی پیدوار کو دو دنوں کے اندر اندر صارفین تک پہنچانے کو یقینی بنائیں گے۔ اسی طرح اجلاس کو بتایا گیا کہ چترال کو نیشنل گرڈ سے ملانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے اور اپر دیرکی طرف سے لائنوں کو لواری ٹاپ تک بحال کردئیے گئے ہیں اور موسم سازگار رہنے کی صورت میں دو دنوں کے اندر چترال کی سائڈ پر بھی بحالی کا کام مکمل ہوگا۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ ناظم کی خصوصی درخواست پر این ڈی ایم اے نے ضلعے کے دور دراز علاقوں میں پھسے ہوئے لوگوں کی ریسکیو کے لئے چترال سے بھیجے ہوئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جمعرات کے روز ، گرم چشمہ اور مستوج کے مقامات پر پھسے ہوئے کئی افراد کو چترال شہر پہنچادئیے گئے جوکہ برفانی تودوں کی وجہ سے سڑک بند ہونے پر پھنس گئے تھے۔ ان علاقوں سے ریسکیو کئے گئے افراد ایسے بھی تھے جوکہ بیماری میں مبتلا تھے اور ان کو مزید علاج معالجے کی سہولت مہیا نہ ہونے پر ان کی زندگی کو خطرہ درپیش ہوسکتا تھا۔ ضلع ناظم نے این ڈی ایم اے کے چیرمین کا شکریہ اداکیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button