صحت

شگر: یونین کونسل تھماچو میں عوام گندے پانی پینے پر مجبور

شگر(نامہ نگار) تھماچو تسر میں محکمہ واٹر سپلائی کے عملوں کی بے حسی کی انتہا لوگ گندے پانی پینے پر مجبور علاقے میں وباء پھیلنے کاخدشہ۔ تفصیلات کیمطابق شگرکے یونین کونسل تھماچو میں محکمہ واٹر سپلائی کے عملوں کی سستی اور بے حسی انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔ کوئی بھی ملازم ڈیوٹی دینے میں دلچسپی نہیں رکھتا اور نہ ہی ان سے پوچھنے والا کوئی ہے۔جس کی وجہ سے لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔گندے پانی پینے کی وجہ سے علاقے میں وبائی امراض کا خدشہ بھی بڑھ گیا۔گذشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر شگر سے عمائدین تھماچو کی ملاقات میں ڈی سی کو پانی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا تھا جس پر ڈی سی نے ایکشن لینے اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔ تاہم ان کے وعدے بھی وفا نہ کرسکیں۔لوگوں نے محکمہ واٹر سپلائی کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تھماچو میں پینے کی پانی کے بارے میں نوٹس لیں اور سستی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button