کوہستان

پٹن سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن سے کوہستان اپرکے 38گاؤں کو بجلی میسر ہوگی

کوہستان(نامہ نگار)کوہستان ،جنرل منیجر داسو ہائیڈروپاور پروجیکٹ محمد جاوید اختر نے کہا ہے کہ پٹن سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن سے کوہستان اپرکے 38گاؤں کو بجلی میسر ہوگی جس کی راہ میں رکاوٹ سے قوم کا نقصان ہوگا۔واپڈا پنے وسائل سے جنریٹرز بھی چلا سکتا ہے مگر عام لوگوں کی بس میں نہیں ۔ کوہستان کے صحافی تعمیری کاموں میں قومی رائے عامہ ہموار کریں ۔ گزشتہ روز کوہستان یونین آف جرنلسٹ کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت میں اُن کا کہنا تھا کہ داسو ڈیم ملک میں موجود توانائی بحران کے خاتمے کا ضامن منصوبہ ہے جو ملکی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔ پچھلے دو ہفتوں میں مسلسل تین ایوارڈز کرنا اعزار کی بات ہے اب کام کی رفتار میں تیزی آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا داسو ڈیم کے اطرافی علاقوں کی سماجی بہبود کیلئے بھی کوشاں ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button