عوامی مسائل

محکمہ خوراک کے خلاف یاسین میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ، پانچ گھنٹے تک شاہراہ بلاک

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین میں محکمہ خوراک میں ہونے والے کرپشن کے خلاف عوامی احتجاج دوسرئے دن میں داخل مظاہرین نے پانچ گھنٹے تک گلگت یاسین مین شاہراہ کو تھانہ یاسین کے سامنے بلاک کرکے محکمہ خوراک کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ڈی سی غذر کے مداخلت پر احتجاج اگلے بارہ گھنٹوں کے لیے موخر۔ آج صبح نوبجے سے عیدکے شام تک مکمل دھرنا ہوگا۔مظاہرین کاسپریم اایبلٹ کورٹ سے سموٹوایکشن اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے ڈائریکٹراور سیکرٹری سول سپلائی کے خلاف انکوائری کرنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل یاسین میں ماہ جون کا تقسیم ہونے پر رمضان المبارک میں روزہ داری کے باوجودسینکڑوں لوگوں نے دو دن سے محکمہ خوراک کے خلاف سراپا احتجاج ہے ۔مظاہرین نے صبح نوبجے سے دوپہردو بجے تک تھانہ یاسین کے سامنے گلگت یاسین مین شاہراہ کوپانچ گھنٹے تک ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بند کرشدیداحتجاج کیا دوران احتجاج مظاہرین محکمہ خوراک کخلاف شدید نعرہ بازی کیا ۔روڑ کی بندش کے باعث آنے جانے والے اور خاص کر مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین اور راہ گیروں کے درمیان کئی مرتبہ ہاتھ پائی بھی ہوگئی ۔احتجاجی مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لیے مختص کوٹہ یہاں کے عوام کے لیے پورا ہے مگر محکمہ خوراک والے ادھاسے زیادہ گندم چوری کرتے ہیں ۔محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام چوری کے گندم سے اپنا سفید پوشی برقرار رکھے ہیں ۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان گندم چوری کے حوالے سے انکوائری کرئے محکمہ خوراک کے قومی چوروں کے خلاف بے رحمانہ احتساب شروغ کرئے تودود کا دودپانی کا پانی ہوگا۔ تحصیلدار گوپس نیت کے زریعے ڈی سی غذر نے مظاہرین سے کل تک وقت لیتے ہوئے محکمہ خوراک غذر کے خلاف انکوائری شروغ کیا ہے ۔مقرارین نے سپریم ایبلٹ کورٹ گلگت بلتستان سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک میں ہونے والے کرپشن کے خلاف سموٹو ایکشن لیں ۔مقرارین نے ماہ جون کامکمل کوٹہ تقسیم ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کافیصلہ کرتے ہوئے آج صبح نوبجے سے احتجاجی دھرنے کے لیے یاسین ریسٹ ہاوس کے باہر جمع ہونے کا اعلان کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button