سیاست

استور: پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدارت یا سیکرٹری جنرل دیامر استور ڈویڑن کو دیا جائے۔ صدر پیپلزپارٹی استور دیامر

استور(بیورو رپورٹ) سابق وزیر و صدر پیپلزپارٹی استور دیامر ڈویڑن محمد نصیر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صوبائی صدارت یا سیکرٹری جنرل دیامر استور ڈویڑن کو دی جائے کیونکہ ہمیشہ سے استور دیامر ڈویڑن کی خواتین کو موقع فراہم نہیں کیا گیا ہے جو یہاں کی خواتین کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ استور دیامر ڈویڑن میں مشکل حالات میں جن خواتین نے پیپلز پارٹی کو مظبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ایسا کسی بھی ضلع یا ڈویڑن کی خواتین نے نہیں کی ہے۔ جبکہ ان مضافاتی علاقوں میں خواتین کا گھروں سے باہر نکلنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ بالخصوص ایسے ناساز حالات میں ضلع استور کی صدر ساجدہ صداقت جس نے پندرہ بیس سال سے پارٹی کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ہماری سابق حکومت میں بھی ان کو ٹیکنو کریٹ کی سیٹ دینے کا بھی وعدہ کیا گیا تھا مگر عین وقت پر نظر انداز کیا گیا جس سے استور دیامر ڈویثرن کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں میں مایوسی پیھلی۔ اس طرح نظر انداز کرنے کے باوجود ساجدہ صداقت نے پارٹی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھی۔ محمد نصیر خان نے صوبائی صدر پیپلزپارٹی امجد ایڈوکیٹ اور کابینہ سے پر زور مطالبہ کیا ہےکہ ہر بار باقی ڈویثرن کو صوبائی کابینہ میں عہدے دئے جاتے ہیں اور اس بار دیامر استور ڈویڑن کی خواتین کو یہ موقع فراہم کر کے ماضی میں ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کریں۔ تاکہ دیامر استور ڈویڑن کی خواتین بھی گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کو مظبوط بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button