صحت

یاسین : محکمہ صحت غذر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گاہکوچ بهرتیوں میں پیسہ ملوث ہے۔ صوبائی وزیر سیاحت فدا خان فدا

یاسین ( معراج علی عباسی ) صوبائی وزیر سیاحت فدا خان فدا نے کہا ہے کہ حکومت تمام بھرتیاں میریٹ پر کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔ ہمیں جہاں بهی رشوت اور سفارش کی شکایت ملے گی وہاں ہر صورت میں تحقیقات کرینگے۔ محکمہ صحت غذر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گاہکوچ بهرتیوں کا رزلٹ میں نے نہیں رکوایا،
میرا نام غلط دیا جاتا ہے۔ محکمہ صحت غذراور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گاہکوچ میں ہونے والی ٹیسٹ انٹریوز میں پیسے ملوث ہوئی ہے اس لیے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے. تحقیقات کے بعد ہی رزلٹ دیا جائے گا.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button