سیاحت

خپلو بیوٹیفیکیشن پروگرام شروع کیا جارہا ہے

گانچھے ( اے آر رینگ چن ) خپلو شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے ٹاون بیوٹیفکیشن کے نام سے پروگرام تیار کیا ہے اور جلد کام شروع کررہے ہیں ۔خپلو شہر کی داخلی اور خارجی راستوں پر گیٹ بنائیں گے ان خیالات کا اظہار قائم مقام ڈپٹی کمشنر بابرصاحب الدین نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ خپلو شہر کی خوبصورتی میں ا ضافے کے ساتھ ساتھ شہر کو صاف رکھنے کے لئے بھی اقدامات کر رہے ہیں جس سے سیاحت کو بھی فروغ ملیں گے اور ضلع کا اصل چہرہ دنیا کو دیکھا ئیں گے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ضلع گانچھے کو اللہ نے بے پناہ خوبصورتی سے نوازا ہے اور سیاحت کے حوالے سے ضلع گانچھے انتہائی موذں ہے ۔ پر امن علاقے ، خوش اخلاق لوگ ، اور خوبصورت قدرتی مناظر سیاحت کے فروغ کے لئے یہی چیزیں چائیں اور یہ چیزیں ضلع گانچھے میں جگہ جگہ موجود ہے اس کے علاوہ سات سو سال پرانہ تاریخی جامع مسجد ، ایشیاء کا سب سے بڑا کچے چھت اور لکڑی سے بنایا ہوا خانقاہ ، سمیت تاریخی قلعہ بھی ضلع گانچھے کا اثاثہ ہے ۔ بابرصاحب الدین نے مزید کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے ضلعی انتظامیہ ایک ویب سائٹ بھی جلد بنا رہے ہیں جس پہ سیاح کے لئے ضرروری معلومات ،ضلع میں موجود ہوٹلز کی تعداد اور ان ہوٹلز کی معیار اور ضلع میں موجود سیاحتی مقامات کے بارئے میں انفارمیشن اس ویب سائٹ پر دستیاب ہونگے ۔ اس کے علاوہ بلتی ثقافت کے فروغ کے لئے بھی سال 2017 میں کئی پروگرامز منعقد کریں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button