سیاست

چلاس: بلدیاتی انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے ، رہنما مسلم لیگ ن دیامر

چلاس(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن دیامر کے رہنما شفاعت اللہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے ،ایک عشرے سے انتخابات نہ ہونے کی وجہ عوامی مسائل جوں کے توں پڑے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہونے سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہورہے ہیں جس سے عوامی مسائل کا جلد حل نکلتا ہے ،اب اس موڑ پر بلدیاتی انتخابات کراکر عوام کے مسائل کو حل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہے وہ جلد از جلد بلدیاتی الیکشن کا اعلان کرکے عوام کا دل جیت لیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button