عوامی مسائل

شگر: برفانی تودے گرنے سے شاہراہ کے ٹو ایک بار پھر بلاک

سکردو ( بیورو چیف ) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو جانے والی سڑک شاہراہ کے ٹو برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ایک بار پھر بلاک۔ شہر سے زمینی رابطہ منقطع ۔ تفصیلات کے مطابق برالدو شگر کے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال کریا تھا تاہم پیر کے روز موشن ،کیوا اور دیگر مقامات پر برفانی تود ے اور لینڈ سلائڈنگ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہیں۔ اسکولی شگر سے سکردو پیدل آنے والے شخص عنایت علی ،محمد حسین ،شبیر نمبر دار و دیگر نے کہا کہ اسکولی کے ٹوروڈ پیر کے روز مکمل بند ہوگیاہے جس کی وجہ سے 8 گھنٹے پیدل مسافت طے کر کے سخت موسم میں سکردو پہنچے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کا کوئی بھی اہلکار کام کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ ان کے پاس ٹریکٹر ،آلات اور سیفٹی کا سامان نہیں۔ برالدو شگر کے عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد برالد وروڈ پر کام کرنے والے ملازمین کے لئے وسائل اور روڈ کھولنے کے لیے اقدامات کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button