موسم

غذر کے بالائی تحصیلوں میں رہنے والے افراد شدید برفباری کے باعث پریشانیوں کا شکار

یاسین ( معراج علی عباسی ) شدید اور مسلسل برف باری نے غذر کے تین بالائی تحصیلوں میں رہنے والے عوام کی زندگی عذاب بناکر رکھ دی ہے۔ شدید برف باری اور سخت سردی کی وجہ سے ان علاقوں کے مکینوں کو بھی شدید ترین مسائل کا سامنا ہورہا ہے ۔ گزشتہ دنوں برف باری کے بعد بہت سارے علاقوں کے رابط سڑکیں اور بجلی کا نظام پوری طرح بحال بھی نہیں ہوا تھا کہ نئی برف باری شروع ہوگئی ہے ۔ اس شدید ترین برف باری کی وجہ سے غذر کے کئی بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کے شدید ترین خطرات پیدا ہوگئے ہیں ۔ گزشتہ برف باری کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا عمل پوری طرح مکمل نہیں ہوا تھا کہ نئی برف باری نے رہی سہی کسر پوری کر دی ۔

ادھر آغاخان ڈولپمنٹ نیٹ ورک پاکستان کے ضلعی ادارہ فوکس پاکستان نے غذر بھر میں خصوصاََ بالائی علاقوں کے عوام کو خبر دار کیا ہے کہ فروری کے تیسرے ہفتے سے شدید ترین برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے انہوں نے انتہائی خطرناک اور برفانی تودوں کے زد میں رہائش پذیر لوگوں کو فوری طور پر محٖفوظ جگہوں میں جانے کی ہدایت جاری کر دیا ہے۔ جس کی وجہ ان علاقوں کے رہائشیوں میں شدید خوف حراس پایا جارہا ہے جبکہ بہت سارے علاقوں ۔ میں خوراک اور ادویات کا بھی مسلہ پیدا ہوا ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button