گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں تمام داخلی اور خا رجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے-وزیر اطلاعات

گلگت ( پ ر) وزیر اطلاعات ، پلا ننگ و ترقیات اقبا ل حسن نے کہا ہے کہ دہشتگر د کبھی بھی اپنے نا پا ک عزا ئم میں کا میاب نہیں ہو نگے۔ ملک دشمن عناصر اپنی نا کا می کا غصہ نہتے اور معصوم شہریوں پر اتارہے ہیں ۔معصوم لو گوں کے خون سے ہا تھ رنگنے وا لے عبرت نا ک انجا م سے بچ نہیں سکتے ۔ انہو ں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن وامان برقرار رکھنے اور کسی بھی صورتحا ل سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی ادارے چوکس ہیں۔ تمام داخلی اور خا رجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے ،قانون نا فذ کر نے وا لے ادارے کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ صو با ئی حکو مت نے امن وامان کے حوا لے سے فول پروف انتظاما ت کر لیئے ہیں۔ عوام کی جا ن و ما ل کی حفاظت صو با ئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ امن و امان کی صورتحا ل بر قرار رکھنے کیلئے پا ک فوج ،گلگت بلتستان سکا ؤ ٹس،رینجر اورپولیس کا کردار قابل تعریف ہے۔

صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان لیویز فورس آرڈیننس پا س کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ لیو یز فورس کا وجود پہلے سے ہی مو جو دتھی لیکن اب صوبا ئی حکو مت نے پورے گلگت بلتستان میں اس کا دائرہ کا ر بڑھا نے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ ایک خو ش آئند اقدام ہے۔ امن و اما ن کی صورتحا ل بہتر بنا نے کیلئے لیویز فورس کا کردار بڑا اہم ہے خصوصاً اس وقت جب ملک میں ایک با ر پھر دہشتگر دعناصر اپنے مزموم مقاصد کی تکمیل کیلئے سرگر م ہور ہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ یہ فورس بلا واسطہ محکمہ داخلہ اور ڈائر یکٹر جنر ل لیویز فورس کی نگرانی میں کا م کریگی۔ اس فورس کے قیام کا ایک مقصد تودیگر قانون نا فذ کر نے والے اداروں کے ساتھ ملکر امن وامان قائم رکھنا ہے اور دوسری طرف علا قے سے بیرو زگاری کا خاتمہ بھی ہے۔ اس فورس کی تشکیل اور اس کا دا ئر ہ کا ر گلگت بلتستان کے تمام اضلا ع تک پھیلا نے کے بعد خطے سے بیروزگاری میں نما یا ں کمی آئیگی اور امن وامان کی صورتحا ل بہتر ہوگی۔ عوام کی جا ن و ما ل ،سرکاری املا ک کی تحفظ اورآ مد و رفت کےرا ستوں کو محفوظ بنا نے میں یہ فورس اہم ذمہ داری نبھا ئیگی ۔امن کی فضا برقرا رکھنے کیلئے مقامی علما ء کرام کا کردار بھی بڑا اہم ہے۔ صو با ئی حکو مت علما ء کرا م کیسا تھ ملکر اس خطے کی امن کو یقینی بنا ئینگے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور کوئی مشکو ک سر گر می میں ملوث پا یا گیا تو فوراً قانون نا فذ کر نے وا لے اداروں کو اطلاع دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور اس کے استحکام اور امن کے لیئے ہر فرد کو کام کرنے کی ضرورت ہے، شدت پسند عناصر کی سرکوبی کے لیئے تمام قوم کو یکجاء ہوکر کوشش کرنی ہوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button