گلگت بلتستان

 گلگت بلتستان کے کچھ اضلاع میں سیکورٹی تھریٹ کی وجہ سے سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کردیا ہے۔ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان

گلگت(سبخان سہیل) گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ سیکورٹی الرٹ جاری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان احسان بھٹہ کامیڈیاسے خصوصی انٹریو۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے دیگر شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد گلگت شہر سمیت دیگر تمام اضلاع میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔گلگت بلتستان کے کچھ اضلاع میں سیکورٹی تھریٹ ہیں، ہم نے اسی وجہ سے سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کردیا ہے۔ قانون کے آگے کو ئی بڑا نہیں ہے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔ گلگت بلتستان کے داخلی پوئنٹ دیامرمیں سیکورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جو لوگ امن کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کریں گے ان کو کبھی بھی ان کی مقصد میں کامیاب ہونے نہیں دیا جاے گا۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کےدورہ کرنا ہے اور جہاں جہاں سیکورٹی مسائل ہیں ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنا ہے ۔صحافی کسی بھی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔ ہمارا مقصد ہرگز کسی صحافی کی یا کسی اخبار کے خلاف کاروئی کرنا نہیں ہے۔ صحافیوں کو بھی کسی مسلے کو پرسنل نہیں لینا چاہیے اور جو خبر دے رہے ہے اس کی تحقیق کے بعد شائع کرنا چاہیے تاکہ بے جا کسی کی دل ازاری نہیں ہو۔ گلگت بلتستان کے امن کے لیے یہاں کے صحافیوں نے ہمیشہ سے کلیدی کردار ادا کیا ہے، ہم تمام صحافیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button