صحت

چلاس: پولیس نے پندرہ من مضر صحت گوشت قبضے میں لے کر تین افراد کو گرفتار کر لیا

چلاس(کرائم رپورٹ) عوام کو مضر صحت گوشت کھلانے کی کوشش ناکام ،پولیس نے سوات سے ڈوڈیشال ویلی جانے والی مرغی کے گوشت سے بھری گاڑی کو پکڑ کر تھانے منتقل کر دیا۔تحصیلدار نثار احمد نے فوڈ انسپکٹر محمد شعیب کی جانب سے گوشت کو مضر صحت قرار دینے پر فوری طور پر تلف کرنے کے احکامات دئے۔اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امیرا للہ کی قیادت میں پولیس نے پندرہ من کے قریب ناقص اور مضر صحت گوشت کو تلف کر دیا۔جبکہ تین ملزمان ابراہیم،عظیم اور ماذو خان کو پولیس نے گرفتار کر لیاہے۔ملزمان کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔جس کے بعد مجسٹریٹ کی عدالت سزا سنائے گی۔ملزمان کے مطابق گوشت انہیں تیس روپے کلو کے حساب سے سوات میں ملا تھا جبکہ ڈوڈیشال ویلی لے جا کر ستر روپے کلو کے حساب سے فروخت کرنا تھا۔عوامی حلقوں نے پولیس کی کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button