چلاس: طالب علم شفاء اللہ کے قتل کا مقدمہ دو نامزد ملزمان کے خلاف درج

چلاس(کرائم رپورٹ)طالب علم شفاء اللہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ سٹی میں دو نامزد ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ۔پولیس نے مقتول شفا اللہ کے والد سراج الدین عرف صراف کی مدعیت میں دو نامزد ملزمان معروف اللہ اور عبدالخالق کے خلاف مقدمہ علت نمبر 22/17بجرائم 302/3 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

پندرہ سالہ طالبعلم شفاء اللہ کو گزشتہ روز رات کو محلے کی مسجد کے باہر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments