جرائم

ایس پی دیامر نے فرض شناس پولیس اہلکاروں کو نقد انعام سے نوازا

چلاس(مجیب الرحمان)ایس ایس پی دیامر رائے محمد اجمل نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈسٹرکٹ سپیشل برانچ اور زیرو پوائنٹ پر تعینات عملے کی بذریعہ انعام حوصلہ افزائی کی۔

محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات اور خوش اسلوبی سے ڈیوٹی سرانجام دینے والے سپیشل برانچ کے انچارج عظمت شاہ اور انکی ٹیم کے لئے پانچ ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔ڈسٹرکٹ سپیشل برانچ نے ایس ایس پی دیامر کے حکم پر چھاپہ مار کر بغیر لائسنس پستول اور پچاس گرام چرس برآمد کر کےملزمان کو سٹی تھانہ کے حوالے کیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔گلگت بلتستان کے داخلی راستے زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ پر تعینات پولیس عملے کی بہترین ڈیوٹی پر بیس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ محرم الحرام کے دوران ایس ایس پی دیامر کی خصوصی نگرانی اور احکامات کی روشنی میں نا خوشگوار اور دہشتگردانہ واقعات کے تدارک کے لئے سیکیورٹی ہائی الرٹ چیکنگ کا مربوط  نظام رائج کیا گیا ہے۔بغیر شناختی کارڈ داخلے پر پابندی اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button