تعلیم

گانچھے: کورو سے تعلق رکھنے والے طالب علم غلام رسول نے شعبہ انجینئرنگ میں تین گولڈ میڈل حاصل کرلیا

گانچھے ( محمد علی عالم ) گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کے گاوں کورو سے تعلق رکھنے والے طالب علم غلام رسول نے شعبہ انجینئرنگ میں تین گولڈ میڈل حاصل کر کے علاقے کا نام روشن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہمدرد یونیورسٹی کراچی میں گانچھے کے گاوں کورو کے ہونہار طالب علم غلام رسول کوروی نے ایک ساتھ تین گولڈ میڈل اپنے نام کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ ہمدرد یونیورسٹی میں گزشتہ روز ایکسواں کانویکیشن میں تقسیمِ اسناد و انعامات کاشاندار تقریب منعقد ہوا۔جس میں ضلع گانچھے کا علاقہ موضوع کورو سے تعلق رکھنے والے طالب علم غلام رسول کوروی نے شعبہ ٹیلی کمیونکیشن انجینئرینگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل،کانویکیشن 2017 میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے حکیم سعیدگولڈ میڈل اور بیسٹ گریجویٹ آف دی ائیرکا گولڈ میڈل حاصل کرکے ایک شاندار تاریخ رقم کی۔ طالبعلم غلام رسول نے انٹر میڈیٹ میں بھی اول پوزیشن حاصل کر لی تھی اور آئی سی ٹی سکالرشپ (PM’s National ICT Scholarship Program) کے تحت یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے ۔یاد رہے یہ تینوں انعامات کا ایک ساتھ حاصل کرنا گلگت بلتستان کے کسی دوسرے طالبعلم کے نصیب میں نہیں آیا۔غلام رسول کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی میں والدین کی دعا ،اساتذہ کی محنت شامل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے ان کو رہنمائی اور مواقع فراہم کر دی جائے تو ملک سمیت پوری دنیا میں کامیابی حاصل کر کے علاقے کا نام روشن کر سکتے ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button