کھیل

ڈگری کالج سکردو میں سالانہ تقسیم انعامات

سکردو ( رجب علی قمر ) ڈگری کالج سکردو میں سالانہ تقسیم انعامات کے سلسلے میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا فٹبال ،باسکٹ بال ،والی بال ،کرکٹ و دیگر کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافیاں اور سونیئر تقسیم کئے گئے۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان اور پرنسل ڈگری کالج سکردو اشرف ملک نے مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

سالانہ سپورٹس ویک میں طلبا کی بہترین کھیلوں کا ذکر کرتے ہوئے پرنسپل ڈگری کالج سکردواشرف ملک نے کہا کہ کالج کے طلبا نے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلو ں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے جس نظم و ضبط کیساتھ طلبا نے کھیل کا مظاہر ہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے طلبا کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا کالج انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ اس موقع پر اُنہوں نے ونر اور رنر ٹیموں کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر رکن گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے کہا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں کھیلوں کا انعقاد کرانا نہایت ضروری ہے طلبا کی کھیلوں میں نمایاں کارکردگی اور شو ق کے ساتھ کھیلنا خوش آئند ہے۔ طلبا تعلیم کیساتھ مناسب وقت میں کھیل کود کو بھی اپنا حصہ بنائیں۔ گلگت بلتستان کے طلبا صلاحیتوں سے بھر وپور اور قومی سطح کے کھیلوں میں حصہ لینے کی مہارت رکھتے ہیں اس موقع پر اُنہوں نے ڈگری کالج سکرد وکے طلبا اور اساتذہ کو کامیاب سپورٹس ویک کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button