شعر و ادب

سکردو : ناموربلتی شاعر غلام حسین بلغاری کوصدارتی ایوارڈ کے لئےنامزد کیا جائے، مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

سکردو ( پ۔ر) مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کی طرح سکردو میں بھی معروف ادبی تنظیم بزم علم و فن کے زیر اہتمام ایک تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت پریس کلب سکردو کے صدر محمد حسین آزاد نے کی۔ بلتی زبان کے نامور و منفرد لہجے کے مالک شاعر غلام حسین بلغاری مہمان خصوصی تھے۔ بزم علم و فن کے صدر میر اسلم حسین سحر نے نظامت کے فرائض سر انجام دیے۔ اس موقع پر معروف شاعر رضا بیگ گھائل نے معروف بلتی شاعرغلام حسین بلغاری کے مزاحمتی کلام پیش کئے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر پریس کلب سکردو محمد حسین آزاد نے کہا کہ آج دنیا کے بدلتے ہوئے تہذیبی ماحول سے بہت ساری مادری زبان خطرے میں ہیں۔ بزم علم و فن سکرد وکو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آج مادری زبان کے عالمی دن کے حوالے سے شاندار تقریب منعقد کی اور جس کے مہمان خصوصی غلام حسین بلغاری جیسے بلتی زبان کے منفرد لہجے کے مالک شاعر کو انتخاب کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بلتستان میں ادب کو پروان چڑھانے میں بزم علم و فن کا کردار نہایت قابل تحسین ہے۔ ادب اور زبان کی تحفظ اور فروغ کے لئے بزم علم و فن کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

اس موقع پر بزم علم و فن اور صدر پریس کلب سکردو کے صدر محمد حسین آذاد نے حکومت اور انتظامیہ سے بھر پور مطالبہ کیا کہ صدارتی ایوارڈ کے لئے نامور شاعر غلام حسین بلغاری کو نامزد کیا جائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معروف شاعر حسین بلغاری نے کہا کہ میں نے ہمیشہ عوامی مشکلات اور حالات کو اپنی شاعری کے زریعے اجاگر کیا۔ بعض اوقات یہ بھی محسوس ہوا کہ کہیں اس کا ردعمل نہ آئے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں نے کبھی ذاتی مفاد کے لئے مڑ کر بھی نہیں دیکھا۔ اپنے فن کو اللہ کی عطا اور قوم کی امانت سمجھا۔ میری شاعری کا محور بلتی قوم اور تہذیب و ثقافت کا آئینہ دار ہے۔

اس موقع پر معروف صحافی قاسم بٹ نے بھی بلتستان میں ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بزم علم و فن کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ بلتی شاعر غلام حسین بلغاری ایک قومی شاعر ہے ان کی ادبی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ان کی ادبی فن پاروں کو مسقتبل میں یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی کریں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button