کھرمنگ کے لئے مختص پولیس کے 14 آسامیوں کے لئے ایک ہزار سے زائد فارمز جمع

کھرمنگ کے لئے مختص پولیس کے 14 آسامیوں کے لئے ایک ہزار سے زائد فارمز جمع

5 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) کھرمنگ پولیس میں سپاہیوں کی بھرتی کے لئے فارمزجمع کرنے کی آج آخری تاریخ تھی۔ آخری دن بھی فارمز جمع کرنے والے امیدواروں کا رش رہا۔ ایس پی آفس کھرمنگ کے مطابق آخری تاریخ تک کھرمنگ کے لئے مختص 14 خالی اسامیوں کے لئے ایک ہزار سے زائد فارمز وصول کئے جا چکے ہیں جن میں سے 30 سےزائد خواتین امیدواروں کے فارم بھی شامل ہیں ۔ بھرتی کے لئے سلیکشن 23 فروری سے سکردو میں شیڈول طے ہے۔ بھرتیوں کے فارمز جمع کرانے والے امیدواروں نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ نئے ضلع میں اہلکاروں کی شدید کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ پولیس گلگت بلتستان کو آسامیوں کی تعداد بڑھانا چاہیے تھا۔ کھرمنگ کے لئے صرف 14 پوسٹس رکھنا یہاں کے بے روزگار نو جوانوں کے ساتھ زیادتی ہیں۔ پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آئی جی گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کھرمنگ میں درخواست گزاروں کی تعداد اور سکیورٹی ضروریات کو دیکھتے ہوئےبھرتیوں میں اسامیوں کی تعداد کو بڑھایا جائے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔