صحت

سٹی ہسپتال گلگت مریضوں کو بہترین سہو لیا ت فراہم کر نے میں کوشا ں ہے۔میڈیکل سپر نٹنڈنٹ

گلگت ( پ ر) میڈیکل سپر نٹنڈنٹ سٹی ہسپتال گلگت کے ایک اعلا میہ کے مطابق گزشتہ سال2015 کے دوران ضلع بھر سمیت دوسرے ضلعوں سے کل 127115مریضوں کے طبعی معا ئینہ کیا گیا جب کہ 2016مریضوں کی تعداد بڑ ھ کر 252504مریضوں کی طبعی معائنہ کیا گیا جس کے مطابق2015میں986بڑے آپر یشن اور2016 میں1829بڑ ے آ پر یشن کیے گئے اورچھوٹے آ پر یشن 2015میں18262اور2016میں چھوٹے آ پر یشن 19001کیے گئے۔ اس کے علا وہ 2015میں 4194ایکسرے اور 2016میں9405ایکسر ے ،الٹراساؤ نڈ 2015میں 9017اور2016میں 1395،اور کیسز ریفرز 2015میں 291اور 2016میں 282کیسزریفر کر دیا گیا ۔ اس کے علا وہ سال 2015کے دوران دانتوں کے علاج کیلئے 7672اور2016میں4828اور میڈیکل لیگل کیسز 2015میں 317اور2016میں 415مریضوں کا علا ج کیا گیا ۔ اس کے علا وہ گزشتہ سال 2015میں ٹوٹل 514بچوں کی پیدا ئش اور 2016میں 2655بچوں کی پیدا ئش ہوئی ہے ، جبکہ اموات 2015میں 61اور 2016میں 59اموات ہو ئی ہے۔ اسی طرح لیب ٹیسٹ 2015میں 5787اور2016میں 45142اور ڈیلیوری کیسز 2015میں 155اور 2016میں 2158ہو ئی ہے۔ 2015میں پوسٹما رٹم 21اور2016میں 56کیسز موصول ہو ئے ہیں ،اسطرح 2015میں کل 127151اور2016میں 252504مریضوں کی سٹی ہسپتال گلگت میں علاج کیا گیا۔

میڈیکل سپر نٹنڈنٹ سٹی ہسپتال ڈا کٹر عبد الطیف نے بتا یا ہے کہ گزشتہ حکو مت کی نسبت مو جودہ حکو مت نے محکمہ صحت میں بہت بہترین انقلا بی اقداما ت کیے ہے ، مریضوں کو سہو لیا ت کی فراہمی کو یقینی بنا یا ہے جسے پرا ئیویٹ ہسپتالوں کی نسبت اب سرکا ر ی ہسپتا لوں میں علا ج میں بہتر ی آئی ہے اورلو گوں کا اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ آئے روز سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا ہے کہ سٹی ہسپتال گلگت کی انتظامیہ اپنی تمام تر توانا ئیاں مریضوں کو بہترین سہو لیا ت فراہم کر نے میں کوشا ں ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button