متفرق

چلاس: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

چلاس(بیوروچیف) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے زیر اہتمام چلاس میں ایکسائز پولیس کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں ضلع بھر سے ایکسائز پولیس کے جوانوں نے شرکت کی ،۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جی بی ارشاد حسین تھے جبکہ صدر محفل سول جج داریل و تانگیر فہد بن نقیب تھے، تقریب میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر دیامر ابوبکر صدیق اور انسپکٹر سہیل احمد نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان ارشاد حسین نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن درست سمت میں گامزن ہے، قلیل مدت میں دیامر سمیت گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی کاکردگی تسلی بخش اور اطمینان بخش رہی ہے اور ادارے کو اپنے پاوں پر کھڑا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں محکمہ ایکسائز بری طرح بدنام ہوا تھا ،لیکن اب محکمہ ایکسائز کے قابل اور فرض شناس اورذمہ دارافسران کی بہترکاکردگی کے بدولت بدنامی کا داغ مٹ چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایکسائز پولیس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور اپنی فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ایکسائز پولیس جس مقصد کیلئے بھرتی ہوئے ہیں اُس مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے فرائض میں کوتاہی نہ کریں اور شہریوں کے ساتھ اخلاق کے ساتھ پیش آئیں۔ مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو قانون پر عملدرآمد کرانے کا پابندبنائیں اور اپنی وردی کی تقدس کو مقدم رکھتے ہوئے عام شہریوں ،مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ نہ اپنائیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سول جج داریل و تانگیر فہد بن نقیب نے کہا کہ ایکسائز پولیس قانون کو مقدم رکھیں اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای ٹی او دیامر ابوبکر نے کہا کہ دیامر میں ایکسائز پولیس کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ پولیس جوانوں نے اب تک کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیا ہے۔ تمام سٹاف زمہ داری کے ساتھ فرائض کو انجام دےرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیامر میں ایکسائز پولیس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو ان کی غلطی کا احساس دلائیں اور ہر شہری کو قانون کا پابند بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایکسائز پولیس کے مسائل کو جلد حل کریں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button