شعر و ادب

گلگت پریس کلب کی جنرل باڈی اجلاس، ڈسٹرکٹ یونین آف جنرنلسٹس کے انتخابات 19مارچ کو ہونگے

گلگت( سٹاف رپورٹر) گلگت پریس کلب کی جنرل باڈی اجلاس میں ڈسٹرکٹ یونین آف جنرنلسٹس کی تنظیم نو اور انتخابات کا فیصلہ۔ پریس کلب کے صدراقبال عاصی کی سربراہی میں کابینہ کے ارکان یونین آف جنرنلسٹس کی ممبر شپ اور انتخابی شیڈول کا اعلان کرے۔ جنرل باڈی اجلاس میں صحافیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ پانچ سالوں سے یونین آف جنرنلسٹس کے انتخابات نہ ہونے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر نئی ممبر شپ کے بعد انتخابات کے لئے گلگت پریس کلب کی کا بینہ کو ذمہ داری سونپ دی۔ گلگت پریس کلب کے صدر اقبال عاصی نے یونین آف جنرنلسٹس کے ممبر شپ اور انتخابات کے لئے کابینہ کا اجلاس طلب کرتے ہوئے یونین آف جنرنلسٹس ممبر شپ کے لئے 28فروری 2017کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے تمام ورکنگ جنرنلسٹس کو فوری طور پر اپنے کوائف کے ساتھ ممبر شپ کے لئے درخواست جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گلگت پریس کلب کے اعلامیہ کے مطابق 28فروری کے بعد کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔ درخواست گزار اپنے کوائف کے ہمراہ ایک سو روپے کمیٹی کے پاس جمع کرائیں۔ ممبر شپ کی حتمی فہرست کے بعد 3مارچ2017کو یو نین آف جنرنلسٹس کے انتخابات کے لئے کاغذات طلب کئے جاسکے گے۔ 5مارچ کو انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔ 7مارچ کو اعتراضات اور نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔جبکہ انتخابات 19مارچ 2017کو ہو نگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button