تعلیم

ہنزہ : اساتذہ کی گریڈ اورخدمات کو مد نظر رکھتے ہوئےذمہ داریاں دی جائے۔ سنیئراساتذہ

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) محکمہ تعلیم ہنزہ میں سینئر اساتذہ کو نظر انداز کرتے ہوئے جونیئر ساتذہ کو مختلف سکولوں میں ذمہ داریاں سوپننے پرسینئر اساتذہ میں مایوسی پھیل گئی۔ ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے 18اور 19اسکیل کےاساتذہ نے میڈیا کے ساتھ خصوصی بات چیت میں محکمہ تعلیم ہنزہ کی طرف سے سنیئراساتذہ کو نظر انداز کرتے ہوئےمن پسند ڈی ڈی اوز اور ہیڈ ٹیچرز کی ذمہ داریاں دینے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم ہنزہ کے حکام کی غلط پالیسوں کی بدولت سینئر اساتذہ میں مایوسی پھیل گئی ہے جبکہ دوسری جانب سنیارٹی کا خیال نہ رکھنے سے اساتذہ کے آپس میں اختلافات پیدا ہونے کا خدشہ پید ا ہوا ہے ۔ انہوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف ہنزہ اور نگر بلکہ دیگر اضلاع میں بھی اساتذہ کی گریڈ اور ان کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئےذمہ داریاں دی جائے تاکہ سینئر اور جونئر استاتذہ میں اختلافات پیدا ہونے کے ساتھ سکولوں میں تدریسی عمل بھی متاثر نہ ہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button