گلگت میں کونسل کا کیمپ آفس اور اسلام آباد میں سیکریٹریٹ تعمیر کیا جائے گا، رکن گلگت بلتستان کونسل سلطان علی خان

گلگت میں کونسل کا کیمپ آفس اور اسلام آباد میں سیکریٹریٹ تعمیر کیا جائے گا، رکن گلگت بلتستان کونسل سلطان علی خان

5 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت(پ ر) رکن گلگت بلتستان کونسل سلطان علی خان نے کہا ہے کہ گلگت میں کونسل کا کیمپ آفس کھولا جائے گااور اسلام آباد میں سیکریٹریٹ تعمیر کیا جائے گا۔ اجلاس میں ممبران نے مطالبہ کیا ہے کہ کونسل کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے،اس حوالے سے گورنر گلگت بلتستان نے سفارشات وفاق کو بھیجنے کی یقین دہا نی کرائی ہے۔ سلطا ن علی نے کہا ہے کہ مو جودہ بجٹ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برا بر ہے ، ناکافی بجٹ کے ساتھ تر قیاتی کا م مکمل کر نا اورنئی سکیموں کیلئے فنڈ ز مختص کر نا بہت مشکل ہے۔

رکن جی بی کو نسل نے مزید کہا کہ ڈسٹر کٹ ہسپتال خپلو میں مر یضو ں کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہو ئے ان کیلئے ویٹنگ روم تعمیر کررہے ہیں جس سے دور دراز سے آ ئے ہو ئے مریضو ں کی مشکلا ت میں کمی آئیگی اورمو سمی اثرات سے محفوظ رہ رسکیں گے۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کر نے کیلئے کوششیں جاری ہے ، خصوصاً خو اتین کی مسائل کو مد نظر رکھتے ہو ئے گا ئنا کولو جیسٹ کی تعیناتی اور بیہو شی کے ڈا کٹر کی تعینا تی کیلئے بھر پور کوشش کررہا ہوں اور انشاء بہت جلد یہ مسئلہ حل ہو جائیگا ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔