گلگت بلتستان

اپوزیشن لیڈر کی ذات پر کیچڑ اچھلانے والے اپنے گریبان میں جھانکے۔ سیکریٹری اطلاعات جمیعت علماء اسلام گلگت

گلگت: حکومتی ترجمان اپنے اندر مثبت تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرے اور اپوزیشن لیڈر پر بلا جواز تنقید کرنے اور ان کی ذات پر کیچڑ اچھلانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکے۔ تعمیری اور اصولی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے اس سے حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی ہوجاتی ہے۔ حاجی شاہ بیگ جمیعت علماء اسلام جیسی عالمگیر آفاقی جماعت کی سرکاتاج ہے۔ ان کی کردار کشی علماء دیو بند کی کردار کشی ہے۔ حکومتی ترجمان شاہ سےبڑھ کر شاہ کے وفادار بننے کے جنون میں تہذیب واخلاق کے قدروں کو پامال نہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات جمیعت علماء اسلام گلگت و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان مولانا رحمت اللہ سراجی نے جے یو آئی کے سکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے حکومتی ترجمان اور بعض دیگر عناصر کی جانب سے اپوزیشن لیڈر حاجی شاہ بیگ پر بلا جواز تنقید اور انکی کردار کشی پر گہری دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترم ترجمان اپنے اندرتعمیری اور مثبت تنقید برداشت کرنے کا مادہ پیدا کرے۔ اپوزیشن لیڈر ضلع دیامر سمیت پورے خطے کے حقوق کا جنگ لڑ رہے ہیں۔ وقت کا تضاضا ہے دیامر کے عوام کو مایوسیوں سے نکالنے کیلئے ان کا ساتھ دیا جائے اور دیامر ڈیم کے راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے گلگت بلتستان کے تمام محکموں میں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے، ہر ادارے میں میرٹ کو پامال کیا جارہا ہے، من پسند افراد کو سیاسی رشوت کے طور پر رات کے اندھیرے میں کھپایا جارہا ہے، نام نہاد این ٹی ایس کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا جارہا ہے، غریبوں اور اہل افراد کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، اداروں پر اپنے گلوبٹوں کے حملے کرکے دیانت دار آفیسروں کو یرغمال بنایا جارہا ہے۔ حکومتی ترجمان کی ذات پر کسی کو منجن بیچنے کی ضرورت نہیں ہے۔ محترم ترجمان اپنے رویے سے اپنے بڑھے پن کا ثبوت دے اور اعلیٰ حسن اخلاق کا ثبوت دے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button