تعلیم

شگر، اسلامیہ پبلک سکول چھورکاہ کیمپس کا افتتاح

IPS churka copy

شگر(عابد شگری)تعلیم حاصل کرنا اور تعلیم دینا دونوں ایک مقدس عبادت ہے آج کل تعلیم کو بطور کاروبار استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے نظام تعلیم کی بنیادختم ہوتا جارہا ہے۔اسلامیہ پبلک سکول چھورکاہ معیار تعلیم کی فروغ کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار اسلامیہ پبلک سکول سرفہ کھور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ شکور علی و دیگر نے کہا۔ چھورکاہ ویلفیئر آرگنائزیشن شگرکے زیر انتظام اسلامیہ پبلک سکول سرفہ کھور چھورکاہ کی نئی کیمپس کھولا گیا ہے۔ کیمپس کا افتتاح شیخ شکور علی نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ علم حاصل کرنا اور علم آگے سکھانا دونوں ایک مقدس عبادت ہے۔ آج کل تعلیم کو لوگ بطور کاروبار استعمال کیا جارہاہے۔جس کی وجہ سے نظام تعلیم اپنی ٹریک سے نکل رہاہے۔جبکہ تعلیم اور اساتذہ کی مقدس نام کو بدنام کیاجارہاہے۔اس موقع پر سکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسلامیہ پبلک سکول معیار تعلیم پر کسی قسم کی سمجھوتا نہیں کرینگے۔ چھورکاہ ویلفیئر آرگنائزیشن ہمیشہ تعلیم کی فروغ کیلئے سرگرم عمل ہے۔اور اسلامیہ پبلک سکول ایک اچھی معیاری سکول ثابت ہونگے جہاں طلباء و طالبات کو اچھی اور کوالٹی تعلیم میسر ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button