خبریں

وزیر پور ڈرائیورز یونین نے آٹھ روز بعد کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ہڑتال ختم کردی

شگر(نامہ نگار) شگر انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعدگلاب پور وزیر پور کے ڈرائیور یونین نے 8روز بعد ہڑتال ختم کردی۔انتظامیہ سے ڈرائیور یونین کے مطالبات مان لیااور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کردی۔اسسٹنٹ کمشنر شگر موسی بخاری کی آفس میں گلاب پور وزیر پور ڈرائیور یونین کیساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ڈرائیور اور ٹرانسپورٹروں نے 8روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ شگر انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر موسی بخاری ،تحصیلدار محمد لطیف،نائب تحصیلدار یوسف ،ایس ڈی او تعمیرات علی سنگ سنگ نے جبکہ حکومتی پارٹی سے طاہر شگری مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر نے ڈرائیور یونین سے مذاکرات کئے۔ جبکہ یونین کے صدر غلام نبی،جنرل سکریٹری حاجی حسن،سرکردگان غلام محمد،مولوی اسلم،حاجی علی محمد،حاجی غلام محمد شریک ہوئے۔ڈرائیور یونین کا موقف تھا کہ روڈ قلیاں دن میں اگر دو گھنٹے ڈیوٹی انجام دینگے تو روڈ کی حالت زار بہتر بن سکتا ہے مگر سیاسی بنیادوں پر تقرر دہ قلیاں ڈیوٹی دینے کو تیار نہیں۔ جس کیو جہ سے سڑک کھنڈارت کا منظر پیش کررہے ہیں۔اور اس سڑک پر سفر کرنا کسی مصیبت سے کم نہیں۔ جس پر انتظامیہ نے انہیں یقین دلایا کہ جس روڈ کی ڈیوٹی جہاں ہیں وہاں ان کی ڈیوٹی یقینی بنایا جائے گا۔ اور شگر انتظامیہ ان کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرینگے۔ ڈیوٹی پر نہ آنے والے ملازموں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button