گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق سے محروم رکھنا مناسب نہیں- سنیٹر سراج الحق

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سنیٹر سراج الحق سے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل نظام الدین نے ملاقات کی۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے سنیٹر سراج الحق نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق دیے جائیں۔ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق سے محروم رکھنا مناسب نہیں ہے۔ میں گلگت بلتستان کے عوام کا نمائندہ ہوں اور ایوان بالامیں ان کی آواز بلند کروں گا۔ گلگت کے عوام اتحاد اور اتفاق سے ہی اپنے مسائل حل اور حقوق حاصل کرسکتے ہیں۔ وہ لابیز جو یہاں کے عوام کے حقوق میں رکاوٹ میں ہے، ان کی یکجہتی کو پارہ پارہ کرکے اپنے مفادات حاصل کررہے ہیں اور یہاں کے عوام مشکلات کا شکا رہیں۔ میں ان سب کو کہتا ہوں کہ وہ فرقہ وارایت سے نکل کر بھائی چارے کو فروغ دیں اور اپنے حقوق مل کرحاصل کرنے کے لیے کوششیں کریں۔ انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان سی پیک کے منصوبے کا گیٹ وے ہے اس لیے یہاں عوام کے لیے منصوبوں کا واضح اعلان کیا جائے اوروہاں کے عوام کے تحفظات دور کیے جائیں۔ گلگت بلتستان کودیگر صوبوں سے بھی بڑھ کر مراعات دی جائیں چونکہ یہ حساس خطہ ہے اور پاکستان کی دفاعی فصیل بھی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button