خبریں

سین کھور شگر کے سیلاب زدگان انتظامیہ کی آنکھوں‌سے اوجھل، پاک فوج نے راشن پہنچا دیا

شگر(عابدشگری) سین کھورفیاسپہ کے سیلاب متاثرین انتظامیہ کے آنکھوں سے اوجھل،صرف پاک فوج کی نظر وں میں آگئے،پاک فوج کی جانب سے راشن پہنچا دی گئی، انتظامیہ خاموش۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے  تیز بارش کے باعث شگر کے دیگر مقامات کی طرح یونین کونسل مرکنجہ کے گاوں سین کھور میں بھی متعدد گھروں کو نقصان پہنچا تھا اس میں سے دو خاندان بے گھر ہو گئے تھے۔ محلے کی سطح پر امداد کرکے مقامی افراد نے تباہ ہونے والے گھر کے مالک کے لئے فوری طور پر تین کمرے تیار کررہے ہیں جبکہ جزوی طور پر نقصان اُٹھانے والے مکان مالکان کو حکومت یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد نہیں پہنچی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے راشن بروقت پہنچا دی گئی تھی جسے محلے کی انتظامیہ کی مدد سے متاثرین میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے دو بار راشن پہنچایا گیا ہے جس پر ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صرف سروے کے سوا کچھ بھی نہیں ملا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سیلابی موسم کی وجہ سے 7سے زائد مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں اور بعض افراد کے مال مویشی بھی دب گئے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے ایک ٹینٹ بھی فراہم نہیں کیا گیا ہے، جس کے باعث متاثرین کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button