اہم ترین

بجٹ اجلاس میں ہنزہ کا منتخب نمائندہ غیر حاضر رہا، مسائل حل ہونے کی امید نہیں ، نوجوانوں کا اظہار تشویش

گلگت(خبرنگارخصوصی)ضلع ہنزہ کے عوامی نمائندے شاہ سلیم خان اسمبلی اجلاسوں سے مسلسل غیر حاضر ،بجٹ اجلاس میں ہنزہ کی نمائندگی نہیں ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ،انفراسٹرکچر ،نئے ضلعے کے ہیڈ کورٹر کے مسائل اوردیگر اہم ایشوز سمیت ضلع ہنزہ کے لئے مالی سال 2017-18کے بجٹ میں رکھی گئی منصوبوں کے حوالے سے اسمبلی اجلاس میں کوئی ذکر تک نہیں ہوا ۔اس حلقے سے خواتین کے مخصوص نشست پر منتخب نمائندہ رانی عتیقہ بھی عوامی مسائل کو فوکس کرنے کے بجائے گونر ہاوس کے فنڈز پر گفتگو کرتی رہی اورانہوں نے گورنر سیکریٹری کے فنڈز ،وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے فنڈز کے برابر لانے کے مطالبات کرتی رہی۔گلگت بلتستا ن کا سب سے بڑا حلقہ،حلقہ 6ضلع ہنزہ، کے منتخب نمائندے شاہ سلیم خان کی مسلسل کہیں اجلاسوں میں عدم شرکت اور غیرحاضری کے باعث مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ اسمبلی میں حلقے کی کوئی نمائندگی نہیں ہوسکی جس کے وجہ سے ضلع ہنزہ کے اہم مسئلہ جس میں بجلی لوڈ شیڈنگ  اور انفراسٹرکچر کی بری حالت مزید کہیں سالوں تک بہتر ہونے کی توقعات نظر نہیں آرہے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ سال بجٹ اجلاس کے موقع پر بھی میر غضنفر کے گورنر بننے اور ضمنی انتخابات کے التوا کا شکار ہونے کی وجہ اس حلقے کی کوئی نمائندگی نہیں ہوئی تھی ۔شاہ سلیم خان کی مسلسل اسمبلی اجلاسوں میں غیر حاضری،گلگت بلتستان کے سب سے بڑے عوامی نمائندوں کے پلیٹ فارم پر ہنزہ کی نمائندگی نہ ہونے سے ہنزہ کے عوام بالعموم اور نوجوان بالخصوص عوامی نمائندوں سے شدید مایوس ہوچکے ہیں ۔

اس حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہنزہ شناکی مومنٹ کے رہنماؤں علی احمد شاہ ،حسین شاہ ،شاہد ندیم سومویو ،کامریڈ واجد ،مرکزی ہنزہ سے زیشان حیدر ،فرحاد بیگ ،علی محمد ،تنویر شاہ ،فرحت اللہ ہنزائی ،گوجال ہنزہ سے آصف سخی ویر،عابد تاشی ،امیر حیات ،گوہر عباس ،سجاد علی و دیگر نے کہا کہ ہنزہ کے عوام نے شاہ سلیم خان کو جس امید سے ووٹ دیا تھا وہ اس کے ایک فیصد پر بھی نہیں اترا ہے۔ موصوف دن 11بجے جاگتے ہیں اورسیر سپاٹوں میں مصرف ہوجاتے ہیں، ان کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا بجٹ کے اہم اجلاس میں ان کی عدم شرکت عوامی مسائل سے لاپرواہی، غفلت اورمسائل سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہنزہ گلگت بلتستان کا اہم ضلع ہے،جہاں سے پاک چائنہ اقتصادی راہداری کا شروعات ہوتا ہے اوریہ حلقہ مسائل میں گرا ہوا ۔اقتصادی راہداری اس ضلعے کے سینہ چیتے ہوئے جانے کے باوجود ایک بھی میگا منصوبہ نہیں رکھا عوام کے ساتھ کھلی زیادتی ہے اور آنے والے وقتوں میں عوام ان کرپٹ عوامی نمائندوں کا حساب لینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button