ثقافت

اشکومن: رسم ’’بی گانیک ‘‘ 26فروری کو روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا

اشکومن(نمائندہ خصوصی) اشکومن حلقہ 1میں رسم ’’بی گانیک ‘‘ 26فروری کو روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ 25فروری کی شام کو ’’ہے ماس‘‘ کی رسم ہوگی۔ یہ رسم ہر سال نئے فصل کی بیج بوائی کے آغاز کے طور پر علاقے بھر میں منایا جاتا ہے۔اس موقع پر خصوصی روایتی کھانوں کا بندوبست بھی کیا جاتا ہے۔

اس رسم کی تاریخ صدیوں پرانی ہے جسے گلگت بلتستان اور چترال کے بیشتر علاقوں میں آج بھی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔رسم ’’بی گانیک‘‘ کے لئے اس دفعہ مقامی این جی او ’’آئیڈیل سوسائٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک‘‘نے خصوصی تقاریب کا اہتمام کررکھا ہے۔

25فروری کی شام کو مرکزی گاؤں چٹورکھنڈ کے نمبردار کے گھر میں الاؤ روشن کرکے ’’ہے ماس ‘‘کی رسم ادا کی جائے گی۔ جس کے بعد میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں علاقے کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔اگلے روز صبح دس بجے ’’بی گانیک‘‘ کی رسم باقاعدہ طور پر ادا کی جائے گی۔بعد ازاں مہمانوں کی تواضع دودھ سے بنے ہوئے روایتی ڈشز اور ’’شوشپ‘‘ سے کی جائے گی،یہ سلسلہ شام تک جاری رہے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button