سیاست

نواز لیگ کا مجوزہ آرڈر غلامی کا طوق اور عوام میں‌اشتعال پھیلانے کی سازش ہے، سعدیہ دانش

گلگت(پ۔ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ نواز لیگ کا مجوزہ آرڈیننس 2018 غلامی کا طوق ہے اور یہ آرڈیننس گلگت بلتستان کے عوام میں اشتعال پھیلانے کی سازش ہے وزیر اعلی جان بوجھ کر اس حساس علاقے کے حالات خراب کرانا چاہتے ہیں تاکہ مودی کے ایجنڈے کی تکمیل ہو سکے۔نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان نے نواز لیگ کے ملک دشمن مذموم ایجنڈے کو مذید بے نقاب کر دیا ہے۔آصف علی زرداری کی جانب سے دئے گئے سلف گورننس آرڈیننس 2009 کی مخالفت کرنے والوں کی بدنیتی آج کھل کر سامنے آگئی ہے دراصل بعض لوگوں کو گلگت بلتستان کے عوام کے اختیارات گوارا نہیں ہیں۔اگر موجودہ حکمران گلگت بلتستان کے عوام کے اتنے ہمدرد ہیں تو قانون ساز اسمبلی کو مذید با اختیار بنانے کے بجائے تمام اختیارات چھین کر وزیر اعظم کو تمام اختیارات کا منبع کیوں بنایا۔پیپلز پارٹی اسطرح کے نامعقول اور بے اختیار سیٹ اپ کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ کیونکہ یہ گلگت بلتستان کے عوام کی امیدوں اور امنگوں کے بلکل برعکس ہے۔وقت نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام سے صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی مخلص ہے۔آج گلگت بلتستان کے عوام آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کو سلام ہیش کرتے ہیں کہ انہوں نے سلف گورننس آرڈیننس 2009 کے ذریعے اس محروم علاقے کو نیم صوبائی خود مختاری دی۔جبکہ موجودہ حکمرانوں نے گلگت بلتستان کو ستر سال پیچھے دھکیل دیا ہے
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button