معیشت

سکردو: حکومت علاقے میں نئی سبزی و فروٹ منڈی کی تعمیرات پر تیزی سے کام کررہی ہے۔چیئر مین پرائس کمیٹی ضلع سکردو

سکردو(پ ر ) حکومت علاقے میں نئی سبزی و فروٹ منڈی کی تعمیرات پر تیزی سے کام کررہی ہے۔ اس نئی فروٹ اور سبزی منڈی کے قیام سے سکردو میں نہ صرف قیمتوں میں بہتر انداز میں استحکام پیدا کیا جائے گا بلکہ سبزی اور فروٹ کے تھوک و پرچون فروشوں کے مسائل حل کرنے میں بھی آسانیاں پید ا ہونگی ۔ سبزی اور فروٹ کا کاروبار کرنے والے عوام الناس کو سبزیوں اور فروٹس میں نہایت کم منافع رکھ کرلوگوں کو سستی اشیا فراہم کریں۔میونسپل کمیٹی سبزی مارکیٹ کی صفائی اور ستھرائی پر بھرپور توجہ دے گی اور دوکاندار کی بھی زمہ داری ہے کہ وہ بھی میونسپل کیمٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ یہ بات چیئر مین پرائس کمیٹی ضلع سکردو اور اے سی سکردو عدیل حیدر نے آج سکردو میں سبزی اور فروٹ کے بڑے کاروبار کرنے والے کاروباری حضرات سے خصوصی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی سروے ٹیموں نے شہر کے تمام تھوک اور پرچون فروشوں سے ریٹس حاصل کیے ہیں ۔ اور لسٹ کے مطابق دوکاندار گاہک سے بعض مقامات پر زیادہ قیمتیں وصول کرنے کی شکایات بھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سبزیوں اور فروٹس کے ریٹس مقرر کرنا مشکل ہے لہذا شارٹ ٹرم کی بینادوں پر ریٹس مقرر کیے جاتے ہیں ۔ انہوں نے دوکانداروں کی موجودگی میں مشاورت سے سبزیوں اور فروٹس کے نئے ریٹس بھی مقرر کیا۔اور تمام کاروباری لوگوں کو ہدایت بھی کیں کہ ریٹس کے مطابق عوام الناس کو سبزیا ں اور فروٹس مہیا کریں۔ انہوں نے سبزی اور فروٹس کے دوکانداروں سے بھی سیکورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ملک میں جاری دھشت گردی کے واقعات کےتناظر میں سبزی مارکیٹ میں سیکورٹی اور دیگر معاملات کے لیے اپنے خصوصی نمائیندے بھی مقرر کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button