بلاگز

موبائل فون اور موبائل ایپس کا استعمال 

محمد رضا حیدری

۲۱ء صدی میں موبائل فون Mobile Phone اور انٹر نیٹInternet کو زرائع ابلاغ communication کا اہم ترین زرائع سمجھا جاتا ہے۔ اور انسانی زندگی کا مکمل جز بن گیا ہے۔اور دن بدن موبائل ٹیکنالوجی اور اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی اور بہتری آرہی ہے۔ موبائل فون کے استعمال انسان کو کئی فائدے بھی دیتے ہیں اور نقصانات بھی ۔ موبائل فون جو کہ لوگ شوق سے خرید تے ہیں اور استعمال بھی کر رہے ہیں۔اس وقت کئی اقسام کے

موبائل فون ما رکیٹ میں دستیاب ہیں۔اسوقت جتنے بھی موبائل فون مارکیٹ میں دستیاب ہے ان تمام موبا ئل کو نہ ہی ایک ہی ملک میں بنایا جاتا ہے اور نہ ہی ایک کمپنی بناتے ہیں۔بلکہ مختلف ممالک میں مختلف کمپنیوں میں بنایا جاتا ہے۔اور یہ تمام موبائل فون ایک دوسرے سے مختلف بھی ہوتے ہیں یعنی فنکشن کے لحاظ سے سائز اور قیمت کے لحاظ سے ۔اب یہ مختلف کمپنیز اپنے اپنے موبائل فون کی دیزائننگ Designing اور ہارڈ وےئر Hardwareکو مد نظر رکھتے ہوئے آپریٹنگ سسٹم Operating System بنا یا جاتا ہے۔اور وہ آپریٹنگ سسٹمOperating System صرف اسی موبائل کے لئے مخصوص یعنی Specific ہو تی ہے جس Mobile کے لئے وہ آپریٹنگ سسٹم Operating System تیار کیا ہے۔ جسطرح Zymbian ایک آپریٹنگ سسٹم ہے جو کہ Nokia, Samsung,Motrolola وغیرہ میں انسٹال کیا جاتا ہے۔ابOperating System انسٹال کرنے کے بعد موبائل کمپنینز مختلف میڈیم کے زریعے اس موبائل فون کی Advertise شروع کر تے ہیں جو کہ ٹی وی اور انٹرنیٹ اور مختلف پمفلٹ پر دکھا تے ہیں جس میں موبا ئل کا سائز RAM,ROM, Camera Pixcel,Internal Memory

اور قیمت وغیرہ بتا یا جاتا ہے۔ اور یوں مو با ئل فون مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں۔اگرآپریٹنگ سسٹم Operating Systemکی بات کریں کہ یہ کیا ہوتا ہے کب بنا یا اور کس نے بنایا۔آپریٹنگ سسٹم OS جسکو سسٹم سافٹ وئیر System Software بھی کہتے ہیں ۔کوئی بھی موبائل یا آپریٹنگ سسٹمOSکے بغیر بے کار اور نا مکمل ہے۔ Operating Systemبنیادی طور پر ہارڈ و ئیرHardwareکو Run کیا جاتا ہے تا کہ ہارڈ و ئیرHardware کے مختلف Parts ایک دوسرے کے ساتھ Communicate کر سکے۔Zymbian ایک کمپنی ہے جو کہ جون 1998

میں Establish ہوا یہ کمپنی موبائل آپریٹنگ سسٹم OS بناتے ہیں جسکوOS Zymbian کہتے ہیں جو کہ Nokia, Motrorola, Sony-Erecsson وغیرہ میں انسٹال کیا جاتا ہے اگر Andriod کی بات کریں۔ Andriod Corporation کا آغاز California میں اکتوبر 2003 کو ہوا۔جو کہ Andriod Operating System بناتے ہیں اور Andriod Operating System سمارٹ فون Smart Phoneاور Samsung Mobile وغیرہ میں انسٹال کیا جاتا ہے اسی طرح Apple Company بھی مختلف آپریٹنگ سسٹم Operating System بناتے ہے۔اور یہiOS آپریٹنگ سسٹم iPhone, IPad, وغیرہ میں انسٹال کیا جاتا ہے Microsoft جو ہر قسم کے سافٹ ویئر بناتے ہیں وہ بھی ونڈو آپریٹنگ سسٹم Operating System بنا چکے ہیں اور سمارٹ فون Smart Phone وغیرہ

میں یہ انسٹال کیا جاتا ہے۔یہا ں تک صرف OS کی بات کی۔اب ایپلکیشن سافٹ وےئر Application Software کی بات کرتے ہیں کیو نکہ آج کل Andriod Apps کا بہت چرچا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق 2016 تک 1500,000 پندرہ لاکھ Andriod Apps انٹرنیٹ پر Upload ہو چکا ہے۔اور اب تک موبا ئل یوزر Billion 25پچیس بلین

Andriod Applications گوگل پلے Google Play سے ڈاون لوڈ کر چکے ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ انٹرنیٹ پر ہر قسم کے Andriod Apps موجود ہے۔جن موبائل میں Andriod Operating System انسٹال ہیں تمام Andriod Applications اس موبا ئل میں اسٹال کرسکتے ہیں اور انٹرنیٹ Internet اور گوگل پلے Google Play سے فری میں ڈاون لوڈ بھی کر سکتے ہیں لیکن ہم میں سے اکثر یہ نہیں سوچتے کہ یہ تمام Applications کیا واقعی فائدہ مند ہے۔کہیں یہApplications موبائل میں موجود ڈیٹا Data کو کسی تیسری پارٹی Third Party کے ساتھ شےئر تو نہیں کر رہا۔لوگ کتنی آسانی سے خوشی خوشی بزنس ذاتی معاملات و دیگر معلومات ایک دوسرے کے ساتھ شئیر کرتے ہیں کہیں کوئی ان معلومات کی نگرانی تو نہیں کر رہا۔ جی ہاں یہ نہایت ہی اہم اور سوچنے والی بات ہے۔حالیہ TV ٹی وی Electronic Mediaکے ایک رپورٹ کے مطابق تقریبا 70% ستر فیصد Andriod Apps اور 30% تیس فیصد I/Phone موبائل یوزر کے ڈیٹا اور انفارمیشن کو کسی تیسری پارٹی Third Party کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں جو کہ انتہائی خطر ناک اور سوچنے والی بات ہے۔اور زیادہ تر لوگ اس بات پر یقین نہیں کرتے۔اور لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے۔ جی ہاں یہ ممکن ہےAndriod Apps ہو یا دیگر Appsجو کہ اتنا خوب صورت کر کے بناتے ہیں کبھی گیم Gameکی شکل میں،کبھی Langauge Translator کی شکل میں کبھی Health Tips Appsکی شکل میں اور کبھی Online Quiz Apps کی شکل میں اور کبھی Audio Vedio Calling Apps شکل میں جس کو استعمال کرتے ہو ئے ایک دوسرے سے Online Vedio Call بھی کر سکتے ہیں تو اکثر لوگوں نے دیکھا بھی ہو گا کہ کچھ

Applications ایسے ہوتے ہیں جن کی انسٹالیشن کے دوران اس سافٹ وےئر کی کچھ Requirements ہو تے ہیں جن میں اکثر یوزر سے ای میل

Email IDاور Passwordاور شہر کا نام یا ملک کا نام وغیرہ پوچھا جاتاہے اور ان کو Fill کرنا ہوتا ہے۔اور یوزرخوشی سے اس سافٹ وےئرکے تمام Requirment کو پورے کرتے جاتے ہیں اوراس

Appsکی انسٹالیشن آخر کار complete کر تے ہیں۔ او یہ نہیں سوچتے کہ اس Application کے پیچھے کس قسم کے

Programming کی گئی ہے اور وہ صرف وہی جانتا ہے جس نے Software Develope کیاہو۔کہنے کا مقصد صرف یہ ہے۔Mobile Apps کے زریعے موبائل میں موجود ڈیٹا Data اور آپ کے متعلق انفارمیشن کسی تیسری پارٹی کے ساتھ شئیر کیا جا سکتا ہے ۔خاص کر آپ کے ای ۔ میل Email Account تک بھی Access حا صل کر سکتے ہیں۔جہاں آپ کے کاروباراور دیگر معلومات خصوصا Credit Card یا Electronic Banking کے متعلق ای میل Emailہوتی ہےAndriod Apps یوزر کے معلومات یا ڈیٹا کسی تیسری یعنی y Third Part کے ساتھ شئیر کر رہا ہے جو کہ ہر Andriod Apps یوزر کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔لیکن لوگ ان باتوں پر یقین نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے۔جی ہاں یہ ممکن ہے Jahangir World Times کے ایک رپورٹ کے مطابق اسوقت دنیا میں تقریبا

 پندرہ بلین Different Devices انٹرنیٹ سےجڑتے ہیں۔تو اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ انفارمیشن منٹوں کے اندر کہاں سے کہاں پہنچ سکتے ہیں۔ اس وقت زیادہ تر ایسے Mobile Applications دیکھنے کو ملتے ہیں جو انسٹالیشن کے دوران موبائل یوزر سے ای۔میل Email ID اور پاسورڈ وغیرہ کی

Demand کرتے ہیں اور موبائل یوزر Consumer ان تمام Demands کو پورا کرتے جاتے ہیں۔ انسٹا لیشن کے بعد اگرای۔میل Email چیک کریں تو مختلف ای۔میل Email آچکی ہوتی ہے۔ان ای۔میل Email کے اندر مختلف لنک Links نظر آتے ہیں جسکو Links Hyperکہا جاتا ہے۔وہ لنک Links Hyper آپ کو آپ کے ای میل کے زریعے کسی اور Harmful Web Page پر لے جاتے ہیں جن میں اکثر Online Donation وغیرہ پر مشتمل ایک Advertising Webpage ہو تی ہے اور اس سائٹ سے Automatically مختلف سافٹ وئیر Software آپ کے موبائل یا کمپیو ٹر کے براوزر Browser میں انسٹال ہوتا ہے ایسے سافٹ وئیر کو Adware کہا جاتا ہے ۔ اور کچھ Adware آپ کے انٹرنیٹ پر Surfing یا کام کرنے کے دوران آپ کے ڈیٹا کو انٹرنیٹ کے زریعے کہیں اور بھیج رہا ہوتا ہے۔ اور کوئی تھرڈ پارٹی اس ڈیٹا سے غلط فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔اور اکثر اوقات محنت سے کمایا ہوا پیسہ دو تین کلک Click پر ختم ہو سکتے ہیں ۔تو موبا ئل یوزر اس قسم کے Apps انسٹال نہیں کرنا چاہیے ۔اور ہمیشہ جب بھی کوئی Software Applications انسٹال کرنا چا ہیں تو اس سافٹ وےئر Software کے User Agreament کو مکمل اور تفصیل سے پڑھنے کے بعد انسٹال کرنا چاہیے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button