سیاست

چلاس: جے یو آئی کی صد سالہ اجتماع کے حوالے سےعوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ

چلاس(مجیب الرحمان) جمیعت علمائے اسلام دیامر کا اہم اجلاس گونر فارم میں نائب امیر جے یو آئی دیامر مولانا حاجت خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری جے یو آئی دیامر بشیر احمد قریشی،تحصیل چلاس کے امیر مولانا محمد شریف،مولانا لطیف،مولانا عزیز الرحمان،جہانگیر،مولانا عبدالرحمان،قاری غلام اللہ ،مولانا خالق جان،مولانا سکندر،قاری قاسم،قاری مظفرالدین،مولانا محمد انس،امام اعظم مولانا روشن،مولانا شعیب،مولانا مقصود مولانا وکیل قاری حفیظ نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر جے یو آئی کی صد سالہ اجتماع کے حوالے سےعوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پاک چین اکنامک کوریڈور میں دیامر کو نظر انداز کرنے پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ حکومت اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرے بصورت دیگر جے یو آئی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کر کے احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔حکومت جلد از جلد دیامر میں اکنامک زون کا اعلان کرے ۔دیامر بھاشا ڈیم کی زیر آب آنے والی اراضی بیرون لائن اور لفٹ اوور کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔جلد از جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے۔داریل تانگیر کو فوری ضلع کا درجہ دیا جائے۔دیامر پولیس میں نشستیں کم ،دیامر میں یونیورسٹی کا قیام نہ ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس طرح کے سوتیلے پن کا مظاہرہ کیا گیا تو جے یو آئی خاموش نہیں رہے گی۔جے یوآئی کا اگلا اجلاس اٹھائیس فروری کو تھور میں منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button