ماحولچترال

چیپس اورانوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ماحولیات سے متعلق آگاہی دیں گی

اسلام آباد(نامہ نگار) چترال ہیری ٹیج اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن سوسائیٹی (چیپس) کے وفد نے گزشتہ روزچیرمین چیس رحمت علی جوہر دوست کی قیادت میں انوائیرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی پاکستان(آی پی اے) کے ڈائریکٹرجنرل فرزانہ الطاف سے ملاقات کی جس میں دونوں ادارے مل کرماحولیات سے متعلق آگاہی شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ماحولیات سے متعلق آنے والے دنوں میں چیپس ، ای پی اے اور بحریہ ٹاؤن مل کر اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ کے استعمال کے خاتمے سے متعلق مہم چلائے گا۔ چیپس اور ای پی اے نے جلانے کی لکڑی کو ختم کرنے کے حوالے سے مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ ای پی اے اور چیپس کے تعاون سے نوجوانوں میں ماحولیات سے متعلق کتابیں، پمفلٹ اور اشتہارات تقسیم کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔
ای پی اے نے چیپس کے ممبران کو اسلام آباد میں موجود اپنی لائبریری اورلیبارٹری کو تحقیقی مقاصد اور مطالعے کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔

اس کے بعد چیپس نے ای پی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے اسلام آباد میں آنے والے مہم کی شیڈول تیار کرنے سے متعلق میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے نے چترال ہیری ٹیج اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن سوسائیٹی کی چترال سمیت پورے ملک میں ماحولیا ت کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہااورای پی اے کی جانب سے بھرپورتعاون کی یقین دھانی کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button