اہم ترین

معروف عالم دین، مترجم قرآن اور شاعر عالیجاہ الواعظ غلام الدین غلام ہنزائی وفات پاگئے

گلگت (خصوصی رپورٹ) گلگت بلتستان کے معروف عالمِ دین ، مترجمِ قرآن اور ممتاز صوفیانہ شاعر عالیجاہ الواعظ غلام الدین غلام ہنزائی مختصر علالت کے بعد آج خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم غلام الدین ہنزائی متعدد کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ بروشسکی زبان کے اولین شعراء میں سے تھے، جنہوں نے اس منفرد زبان کی ترویج و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔

آپ نے بروشسکی زبان کے حروف اور گرائمر بھی ترتیب دی۔ بروشسکی زبان کے علاوہ آپ کی کئی کتب اردو اور فارسی زبان میں تھیں۔

الوعظ غلام الدین ہنزائی قرآن پاک کا بروشسکی ترجمہ وزیر اعظم شوکت عزیز کو پیش کرتے ہوے

یاد رہے کہ مرحوم نے قرآن پاک کا بروشسکی زبان میں ترجمہ کیا تھا۔ انہوں نے قرآن پاک کے بروشسکی ترجمہ کی کتاب اس وقت کے وزیر اعظم شوکت عزیز کو وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں پیش کیا تھا۔

مرحوم کی شاعری میں تصوف کا پہلو ہمیشہ نمایاں رہا۔ انہوں نے اپنی عمر کا پیشتر حصہ درس و تدریس اور دین کی خدمت میں صرف کیا۔ ان کی عمر 97 برس تھی۔

مرحوم غلام الدین ہنزائی کو ان کے گاؤں سلطان آباد گلگت میں سپردخاک کیا جائے گا.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button