متفرق

گلگت بلتستان توانا ئی بحران مکمل ختم کر نے کیلئے میگا منصو بے منظور ہو چکے ہیں ۔ صو با ئی وزیر اطلاعات

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و تعمیرات اقبال حسن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان توانا ئی بحران مکمل ختم کر نے کیلئے PSDPسے اہم اور میگا منصو بے منظور ہو چکے ہیں ۔اس حو الے سے نلتر فیز 1میں 14میگاواٹ کا ہا ئیڈ رو پاور پلا نٹ مکمل کرلیا گیا ہے اور نلتر فیز 2اور 16میگاواٹ پر کام کا آغاز بہت جلد متوقع ہے۔ شغر تنگ پاور پراجیکٹ اور پھنڈ ر پاور پرا جیکٹ پر بھی بہت جلد کام شروع ہوگاجس سے گلگت بلتستان سے لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ ان منصوبوں کی خاص بات یہ ہوگی کہ یہ یہاں کے موسمی حا لات کو مد نظر رکھ کر ڈیزائن کی جار ہی ہے،سردیوں اور گرمیوں کے موسم میں پا نی سے پیدا ہو نے وا لے مسائل کے حل کیلئے ضروری اقدامات اس منصو بے میں شامل ہیں۔ پھنڈر اور شغر تھنگ منصوبے کے علاوہ ہر پو ، عطا ء آ باد ، لیک ریزوٹ اور ہنزل پاور پرا جیکٹ بھی توانائی بحران ختم کر نے کے منصوبے ہیں ۔ ان منصو بوں کی تکمیل کے بعد گلگت بلتستان سے نہ صرف لو ڈ شیڈنگ کا مکمل خا تمہ ہو گا بلکہ یہاں صنعتی یو نٹ کا قیام بھی عمل میں آ ئے گا۔

صو با ئی حکو مت ڈسٹر کٹ ہسپتال سکردو کے عمارت مرمت کیلئے بھی فنڈ فراہم کررہی ہے۔ حکو مت عوام کو در پیش مسائل کی حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کو پورا کرنے کے لیئے محکمہ صحت کو خصوصی ہدایات دی جا چکی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا جا سکےْ ۔

صو با ئی حکو مت چاہتی ہے کہ عوام کو وہ تمام وسائل اور سہولیات حاصل ہو جو ملک کے دیگر شہر وں کے عوام کو میسر ہے ۔ حکو مت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور الحمد اللہ ہم عملی میدان میں کا م کررہے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ سو لڈ ویسٹ مینجمنٹ کا دائرہ کار بہت جلد سکردو اور دیا مر تک پھیلا یاجا رہا ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے وژن کی روشنی میں یہ ادارہ اپنا دائرہ کار بڑھا رہا ہے اور ایک کمپنی کی صورت میں دیامر ، سکردو اور بعد ازاں دیگر شہروں میں سولڈ ویسٹ کا ادارہ ماحول کی حفاظت کے لیئے کام کرے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button