کھیل

غذر: جی بی کے تمام اضلاع میں کھیل کے میدانوں کیلئے زمین خریدی جا رہی ہے۔ سیکریٹری محکمہ سیاحت، کھیل و ثقافت

غذر( معراج علی عباسی) محکمہ سیاحت کھیل و ثقافت گلگت بلتستان علاقے میں کھیلوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو صحت مندانہ سر گرمیوں میں شامل کرنے کیلئے مصروف عمل ہے۔ محکمہ ہذا نے جی بی میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے جس میں جی بی کے تمام اضلاع میں کھیل کے میدانوں کیلئے زمین خریدی جا رہی ہے۔ ا س حوالے سے راجہ رشید علی سیکریٹری محکمہ سیاحت کھیل و ثقافت،ڈپٹی کمشنر غذر میر وقار احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر صفی اللہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹوریزم غذر راحت کریم بیگ نے اشکومن اور یاسین کا دورہ کیا ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ضلع بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کھیل کے میدانوں کیلئے مناسب زمین دیکھ رہے ہیں عنقریب ضلع بھر میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کے زمین خریدی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ان میں تعمیرات کئے جائیں گے اور کھیلوں کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔ تاکہ یہاں کے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ مل سکے اور کھلاڑی کھیل کے میدان میں اپنا اور علاقے کا نام روشن کر سکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button