چترال (نامہ نگار)کسان کونسلر (ر)حولدار رحمت خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ یوکوم پل یوسی یارخون انتہائی خستہ حالی کاشکارہوچکاہے جس کی بروقت مرمت نہ کرنے پر دربندتک متبادل روڈمتاثرہوتے ہیں اوریوکوم سے ژوپوتک تقربیا10ہزار آبادی کی آمدرآفت متاثرہونے کاخطرہ ہے۔ صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری اقدام اُٹھاکریوکوم پل کے مرمت کا کام شروع کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اہلیاں یارخون کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کے خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپیل کرتے ہیں علاقے کے پسماندگی کومددنظررکھتے ہوئے اس پل کی مرمت میں اپنا کردارادا کریں۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔