گلگت(پ،ر) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان و تحریک اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد علی شیخ کی ناگہانی وفات پر دلی تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ھے۔انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم کے انتقال سے علاقے کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہوا ھے۔جس کی خلاء پر نہیں ہوسکتا۔
ترجمان نےکہاھےکہ محمد علی شیخ نے ضلع نگر کی ترقی کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیا تھا۔وہ ایک مخلص اور ملنسار سیاستدان تھے جس کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائےگی۔انہوں نے محمد علی شیخ کی اچانک وفات پر دلی تعزیت کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ھے۔اور مرحوم کے بلنددرجات کیلئے دعا کی ھے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔