متفرق

نگر : ممبر قانون ساز اسمبلی محمدعلی شیخ غلمت میں سپرد خاک

گلگت(خبرنگارخصوصی) اسلامی تحریک کے ممبر قانون ساز اسمبلی محمدعلی شیخ کو آہوّں اور سسکیوں میں اپنے آبائی گاوں غلمت نگر میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تدفین میں سپیکر قانون ساز اسمبلی فدا محمد ناشاد،چیف جسٹس ہائیکورٹ صاحب خان، جسٹس شکیل،ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ،ڈاکٹر محمد اقبال منسٹر ورکس،ممبر اسمبلی پرنس سلیم،آغاعباس رضوی،کیپٹن سکندر،کیپٹن شفیع،منسٹر محمد شفیق،سابق سپیکر وزیر بیگ،نواز خان ناجی،سید جعفر شاہ کے علاوہ جید علماء کرام اعلی سرکاری اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ممبران اسمبلی نے محمدعلی شیخ کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج نہ صرف نگر بلکہ گلگت بلتستان ایک اہم لیڈر سے محروم ہوا ہے۔

رکن اسمبلی شیخ محمد علی دل کا دورہ پڑھنے سے انتقال کرگئے ۔ان کی نماز جنازہ اتوار کے روز جامع امامیہ مسجد گلگت میں شیخ حسین نے پڑھائی۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان ،سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد ،ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان ،صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹراقبال،صوبائی وزیر حیدر خان ،اراکین قانون ساز اسمبلی ،آئی جی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان ،ڈی سی گلگت ،مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں و مذہبی شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

مرحوم محمد علی شیخ جون 2015ء کے عام انتخاب میں حلقہ 5نگر 2سے اسلامی تحریک پاکستان کے ٹکٹ سے رکن قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔محمد علی شیخ گلگت بلتستان کے قدآور سیاسی شخصیات میں شمار ہوتا تھا اور وہ سابقہ مشیر خوراک و ممتاز عالم دین شیخ حیدر کے صاحب زادے تھے ۔ان کی ناگہانی موت پر گلگت بلتستان کے سیاسی ،سماجی و مذہبی حلقوں رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے ۔محمد علی شیخ قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان میں اسلامی تحریک پاکستان کے پالیمانی لیڈر تھے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button