شعر و ادب

گانچھے : بانی کے پی این راجا حسین خان مقپون کی پانچویں برسی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

گانچھے ( اے آر رینگ چن ) کے پی این خپلو کے زیر اہتمام مرحوم راجہ حسین خان مقپون کے پانچویں برسی کے موقعے پرکےپی این آفس خپلو میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں صدر پریس کلب گانچھے، صدر یونین آف جرنلسٹ گانچھے ، جنرل سکریڑی مسلم لیگ ن گانچھے سمیت ضلع بھر کے صحافیوں و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ حسین خان مقپون کے ایصال ثواپ کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا اور مرحوم کی بلند درجات کے لئے بھی خصوصی دعا ئیں کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر پریس کلب گانچھے ذوہیر احمد نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحافت کی تاریخ میں راجہ حسین کی خدمات اور کاوشیں تا قیامت یاد رکھیں گے اور راجہ مرحوم سمیت کے پی این گلگت بلتستان کے مسائل کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ پیش پیش ہیں۔ اس موقع پر صدر یونین آف جرنلسٹ اے آر رینگ چن نے کہا کہ مرحوم راجہ حسین مقپون کو ورکنگ جنرنلسٹ کا احساس تھا اور صحافت کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی حقوق کے لئے زندگی بھر وقف کیا اور آج گلگت بلتستان کے بہت سے صحافی کے پی این کے ذریعے علاقے کی تعمیر و ترقی میں حصہ لے رہے ہیں تو یہ راجہ حسین خان مقپون کی مرہون منت ہیں اور زندہ قومیں اپنے ہیروز کو نہیں بھولتے اور راجہ کے ٹو صحافتی ہیرو ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button