متفرق

گلگت : محمد علی شیخ کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے- سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی

گلگت (خبرنگارخصوصی) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان و تحریک اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد علی شیخ کی ناگہانی موت پردلی تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ھے۔اتور کے روز مرحوم محمد علی شیخ کے اچانک انتقا ل پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی انتقال سے علاقے کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہواہے اوان کی خلا پر نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم محمد علی شیخ نےنہ صرف نگر بلکہ پوری گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے جس کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک اچھے اور زیریک سیاست دان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ملنسار انسان بھی تھے۔ سعدیہ دانش نے ان کے جنت میں اعلیٰ درجات کے لئے دعا اور دکھ و مصیبت کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا اوران کو صبر و جمیل عطاء کرنے کی دعا کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button