متفرق

ہنزہ میں ایک ماہ کے لئے دفعہ144نافذ

ہنزہ (اجلال حسین) ملکی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں ایک ماہ کے لئے دفعہ144نافذ کر لیا گیا۔ ڈی سی ہنزہ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے دفتر سے جاری شدہ ایک حکم نامے کے مطابق ضلع بھر میں ایک ماہ تک دفعہ 144نافذ کر رہےگا۔ عوام الناس کو مطلع کیا گیاہے کہ اسلحہ کی نمائش اور کسی بھی قسم کےاجتماع ضلعی انتظامیہ کے اجازات کے بغیر نہیں ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق مزید کہا ہےکہ ملکی صورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر فرد پر لازم ہے کہ کوئی بھی غیر مقامی اور مشکوک شخص نظر آئے توضلعی انتظامیہ کنٹرول روم، سکیورٹی ادارے اور پولیس کو بروقت اطلاع کرے تاکہ علاقے میں کسی بھی ناخشگوار واقع پیدا نہ ہو سکے۔ڈی سی ہنزہ نے عوام کو مطلع کرتے ہوئے مزید کہا کہ شاہراہ قراقرم کے نزدیک مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر نہ صرف مقامی رضاکار سیکورٹی دے بلکہ ضرورت محسوس کرنے پر سرکاری اداروں کو اطلاع دیتے ہوئے سرکاری سکیورٹی کو بھی تعینات کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button