صحت

ہیلتھ کارڈز گلگت ڈسٹرکٹ میں 5ہزار مستحق افراد میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ہیلتھ انشورنس سکیم

گلگت ( پ ر) گلگت بلتستان میں صحت عامہ کی سہولیات تک عوام الناس کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے وزیر اعلی گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایات پر محکمہ صحت نے مستحق اور ضرورت مند لوگوں کو ہیلتھ کارڈز کے زریعے علاج کی مفت سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے ہیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان ہیلتھ انشورنس کارڈز ایک خصوصی سکیم کے تحت متعارف کرائے جاچکے ہیں اور ابتدائی مرحلے میں گلگت ڈسٹرکٹ میں 5ہزار مستحق افراد میں یہ کارڈز تقسیم کئے گئے ہیں۔ ہیلتھ انشورنس سکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید اشتیاق حسین نے بتایا کہ اس سکیم کا دائرہ کار اگلے مرحلے میں ہنزہ، نگر، غذر اور گانچھے کے اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے۔ اگلے مرحلے میں مستحقین جو کہ نا مسائد حالات کی وجہ سے صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم رہ جاتے ہیں ان تک رسائی کے بعد کارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔ اگلے مرحلے میں کارڈز باقاعدہ سروے کے بعد تقسیم کئے جائیں گے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ جرمن ڈونر KFWاور حکومت گلگت بلتستان کی مالی و تکنیکی معاونت سے جاری اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں تقسیم کردہ کارڈز سے بہت سارے لوگ مستفید ہو رہے ہیں اور گلگت میں قائم متعدد ہسپتالوں بشمول ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، سٹی ہسپتال، سی ایم ایچ، فیملی ہیلتھ ہسپتال، آغاخان ہیلتھ سنٹراور صحت فاونڈیشن جاکر علاج کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ان ہسپتالوں میں مریضوں کی راہنمائی کے لیئے خصوصی کاونٹرز بھی کام کر رہے ہیں۔ صحت کارڈز کے حامل افراد ان ہسپتالوں میں 25000روپے تک کی مالیت کی صحت سے متعلق سہولیات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ ان مستحق مریضوں کو آپریشن ، نارمل ڈیلیوری ، سمیت دیگر بیماریوں کے علاج کی سہولت میسر ہوگی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سیکریٹری صحت سعید اللہ خان نیازی اس پراجیکٹ کی کامیابی کے لیئے انتھک محنت کر رہے ہیں اور جلد ہی ہیلتھ سکیم کے اگلے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر بتا یا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی ہدایات دی ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ مرحلہ وار تمام صوبے میں یہ پراجیکٹ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیئے کام کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button