تعلیم

ضلع دیامر کی تینوں تحصیلوں میں جشنِ آزادی کی تقاریب منعقد

چلاس(ابن نعیم سے)گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سمیت ضلع دیامر میں یوم آزادی گلگت بلتستان بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔تحصیل چلاس ،تحصیل تانگیر اور داریل میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقاریب میں عوام،سول سوسائٹی،اساتذہ اور سکول کے طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،14656403_1090171161103126_7322403980304362972_n

یوم آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے سب سے بڑی تقریب ضلع دیامر کے ہیڈ کوارٹرچلاس ہائی سکول میں منعقد کی گئی ،تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور علی ،ڈاریکٹر ایجوکیشن فرید اللہ،سابق ڈی سی دیامر آدم شاہ اور ڈپٹی ڈاریکٹر واپڈارحیم شاہ نے خصوصی شرکت کی۔چلاس ہائی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور علی،ڈاریکٹر ایجوکیشن فرید اللہ،سابق ڈی سی دیامر آدم شاہ اور ڈپٹی ڈاریکٹرواپڈارحیم شاہ نے کہا کہ یکم نومبر ہماری آزادی کا دن ہے ،آج سے 69سال پہلے ہمارے بزرگوں اور اسلاف نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر اس دھرتی کو ڈوگروں کی تسلط اور ظلم و جبر سے آزاد کراکر ہمیں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے آزادی دے دیا ہے ،اور آج ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کی پیش نظر چین اور سکون سے زندگی بسر کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ایک تاریخ اور الگ شناخت ہے ،یہاں کے مسلمانوں نے نظریاتی بنیادوں پر پاکستان سے الحاق کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج وقت کا تقاضایہ ہے کہ پاکستان یہاں کے عوام کو پاکستان سے غیر مشروط طور پر الحاق اور وفاداری کا ثبوت دینے پر انہیں مکمل طورپر قومی دھارے میں شامل کریں ۔تقریب کے دوران طلبہ نے ملی نغمے بھی پیش کیا ،اورتقریب کے اختتام پر ہائی سکول سے ریسٹ ہاوس تک ریلی بھی نکالی گئی ،ریلی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کیا اور گلگت بلتستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔

14639871_1090170454436530_5510765892534347963_n

یوم آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے مڈل سکول تھک دیورے میں بھی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں عمائندین علاقہ اور سکول کے بچوں نے شرکت کیا ۔ مڈل سکول دیورے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جہانزیب، ضیاء اللہ تھکوی ہیڈ ماسٹر سعید الرحمن،مدرس تنویر احمد و دیگر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام نے ہندوں اور ڈوگرہ کو کلہاڑوں اور ڈندوں سے مار بھاگا کر آزادی حاصل کیا ہے ،آج ہمیں اپنے اسلاف کی نقش قدم پر چل کر اس خطے کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنے کیلئے جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے ۔داریل تانگیر میں بھی یوم آزادی کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button