چترال: تحریک حقوقِ عوام چترال کے وفد کا اے سی مستوج محمد حیات شاہ سے ملاقات۔علاقے کے مسائل پر تبادلہ خیال

چترال: تحریک حقوقِ عوام چترال کے وفد کا اے سی مستوج محمد حیات شاہ سے ملاقات۔علاقے کے مسائل پر تبادلہ خیال

13 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چترال(بشیر حسین آزاد) پیر27اپریل کوتحریک حقوقِ عوام چترال کے ایک وفد نے میرایوب سرپرست اعلیٰ تحریک حقوقِ عوام چترال کی قیادت میں اے مستوج محمد حیات شاہ سے ملاقات کی۔ جسمیں زلزلہ اور سیلاب زدگان کی مالی معاونت ،گذشتہ زلزلہ سیلاب اور حالیہ برفباری سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی ،ریشن پاؤر ہاؤس کی تعمیر،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے اعلان کے مطابق زرعی قرضوں کی معافی ،سولر سسٹم کے لئے لوگوں سے پیشگی وصولی کے بعد فراہمی میں تاخیر ،دومہ دومی بجلی گھر ،موژگول پُل اور تورکہو روڈ کی تعمیر جیسے عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اپنے دائرہ کار اور اختیار کے مطابق علاقے کے عوامی مسائل حل کرنے میں بھرپور دلچسپی اور ہمہ وقت کردار ادا کرتے رہینگے۔اور اُن مسائل کی طرف حکام بالا کی توجہ مبذول کرنے کی کوشش کو اپنے زمہ داری سمجھ کر ان مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔تحریک حقوق عوام چترال کے وفد نے اے سی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔وفد میں سابق صدر تحریک حقوق عوام چترال محمد سرفراز علی خان،سابق نائب صدررحمت سلام لال،اشتیاق احمد جنرل سیکرٹری تحریک حقوق عوام چترال ،پرویز لال وی سی ناظم بونی،انفامیشن سیکرٹری محی الدین،قربان علی،محمدعلی شاہ اور سردار ولی وغیرہ شامل تھے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔